ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : شاردامبا ٹرسٹ منڈلی کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

بھٹکل : شاردامبا ٹرسٹ منڈلی کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

Mon, 27 Jun 2016 18:13:27    S.O. News Service

بھٹکل:27جون(ایس او نیوز)منڈلی کی شری شاردامبا سیواٹرسٹ ، فرینڈس اسپورٹس کلب منڈلی ، آراین ایس پالی ٹکنیک مرڈیشور اور خون عطیہ مرکز اُڈپی کے اشتراک سے منڈلی کے گووند رنگا منٹپ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقادکیا گیا۔  کیمپ کا افتتاح تعلقہ پنچایت کی نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا نےکیا۔ منڈلی گرام پنچایت ناگرتنا موگیر، آراین ایس تعلیمی ادارے کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے ، وائس پرنسپال کے مری سوامی ، شاردامباٹرسٹ کے صدر سکریا ہلیر، استاد دیوی داس نائک، راجیش نائک، گنگادھر آچاری وغیرہ موجود تھے۔ منجوناتھ نائک نے پروگرام کی نظامت کی۔


Share: